مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس کی قیادت سے ملاقات، اسرائیلی بمباری کی مذمت

پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات میں غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان سنیچر کو قطر پہنچے تھے جہاں اگلے روز اتوار کو انہوں نے حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہانیہ اور خالد مشعل سے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’نام نہاد ترقی یافتہ ممالک کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ فلسطینی صرف زمین کے لیے نہیں لڑ رہے بلکہ مسلم امہ کی جانب سے قبلہ اول کی آزادی کے لیے برسرپیکار ہیں۔‘

نے مسلم ممالک پر روز دیا کہ ’وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں۔‘جے یو آئی (ف) کے بیان کے مطابق اس ملاقات کے دوران حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہونا تمام مسلم امہ کی ذمہ داری ہے۔

One Reply to “مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس کی قیادت سے ملاقات، اسرائیلی بمباری کی مذمت”

Leave a Reply to khan Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *