کیا روزانہ کافی پینا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟

آپ کو ایسے بہت سے لوگ ملیں گے جن کے لیے صبح سویرے تازہ دم ہونے کے لیے چائے کا ایک کپ پینا ناگزیر ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگ کافی پینا پسند کرتے ہیں کیوںکہ وہ بھاپ اُڑاتی کافی کا کپ پینے کے بعد رات گئے تک کام کر سکتے ہیں۔
یہ دونوں مشروب ایسے ہیں جن کی لت ایک بار منہ کو لگ گئی تو پھر یہ کبھی چھوٹتی نہیں۔
الرجل میگزین کے مطابق کافی نہ صرف دماغ بلکہ جسمانی افعال کو انجام دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ ذیابیطس کے ساتھ ساتھ دل کی بیماریوں سے بھی 25 فیصد تک حفاظت کر سکتی ہے۔
کافی کے مسلسل استعمال سے کھیلوں میں کارکردگی بہتر ہوتی ہے جس کے باعث کھیلتے ہوئے تھکان کا احساس کم ہوتا ہے۔
لیکن کیا روزانہ کافی پینے کا کوئی نقصان بھی ہے؟ کیا ہم روزانہ کافی پینے سے بے چینی اور بے خوابی کا شکار ہوسکتے ہیں؟ جسم پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ آئیے ان سوالات کے جوابات جانتے ہیں۔

کافی کے ایک کپ میں کیا ہوتا ہے؟
ایک کپ کافی میں 80 سے 100 ملی گرام کیفین ہوتی ہے۔ یہ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ یومیہ کیفین کی انتہائی حد 400 ملی گرام ہے۔ مقررہ حد سے زیادہ استعمال کرنے سے جسم پر اس کے اثرات کے بارے میں معلوم ہونا کافی ضروری ہے۔
روزانہ کافی پینے کے فوائد
آپ اگر روزانہ ایک کپ کافی پیتے ہیں تو آپ کو اس کے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں کیونکہ کافی میں وٹامن بی 2، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔

ذیابیطس کے مرض سے بچاؤ:1

کچھ تحقیقی کاوشوں میں یہ کہا گیا ہے کہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پینے والے لوگوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ ان لوگوں سے 25 فیصد تک کم ہو جاتا ہے جو روزانہ کافی نہیں پیتے۔

اس کا مطلب کسی طور پر یہ نہیں کہ محض کافی پینے اور غیرصحت بخش غذائیں کھانے اور ورزش سے اجتناب برتنے کے باوجود آپ ذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رہیں گے۔

کافی ’کلوروجینک ایسڈ‘ کا سب سے اہم ذریعہ ہے جو خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کافی کے مسلسل استعمال سے کھیلوں میں کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ (فوٹو: فری پک)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *